WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently December 10th, 2018, 7:19 pm

All times are UTC + 5 hours


All China HD & Sim Receiver Software Download 2018



Post new topic Reply to topic  [ 1 post ] 
Author Message
PostPosted: February 2nd, 2017, 9:47 am 
Offline
Mega user
Mega user
User avatar

Joined: September 6th, 2016, 10:19 pm
Posts: 127
السلام علیکم پیارے دوستوںآپ ٹی وی پر اپنا من پسند پروگرام، شو یا ڈراما دیکھ رہے ہوں اور بیچ میں اشتہارات کا طویل سلسلہ شروع ہوجائےتو بہت بُرا لگتا ہے، اسی طرح کوئی خوب صورت فلم دیکھتے ہوئے درمیانمیں اشتہارات کی آمد ہم پر جھنجھلاہٹ طاری کردیتی ہے۔جب ہم بات کریں سوشل میڈیا کی تو یہایک آزاد دنیا ہے، جہاں ہر شخص کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتا اور خیالات اور نظریات پیش کرتا ہے،مگر یہ آزاد دنیا بھی اشتہارات سے بے نیاز نہیں رہ سکی۔سوشل میڈیا کی دنیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ویسے تو فیس بک کا ہر نیا فنکشن اورفیچر اس سائٹ کے استعمال کنندگان کے لیے خوشی اور سہولت کا پیغام لاتاہے،لیکن ایف بی کا یہ نیا فیچر شاید استعمال کنندگان کو خوشی اور سکون نہ دے سکے بل کہ امکان ہے کہ یہ انھیں فیس بک سے ناراض کردے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت فیس بک اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر وڈیو شیئر کرنے والوں کو اسبات کی اجازت دے دے گی کہ وہ اپنے وڈیوکلپس میں اشتہارات شامل کرلیں۔اس نئے فیچر کے سامنے آنے کے بعد وڈیو کلپس دیکھنے والے صارف کو کم ازکم بیس سیکنڈ تک اس میں شامل اشتہار بھی دیکھنا پڑے گا، چاہے اب وہ اسے منہ بنا کے دیکھے یا خوشی خوشی دیکھے۔فیس بک کی پالیسی کے مطابق سائٹ پر وڈیو کلپ شیئر کرنے والا اس میں شامل اشتہارات سے حاصل ہونے والی رقم کا پچپن فی صد وصول کر پائے گا۔ یہ اقدام فیس بک کے لیے بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوگا، جو اب تک کسیویڈیو کے شروع ہونے سے پہلے اس میں اشتہار شامل کرنے کی فرمائشوں کی مزاحمت کرتی رہی ہے۔واضح رہے کہ ایک تخمینے کے مطابق فیس بک کے استعمال کنندگان ایک دن میں ویڈیوز دیکھنے پر مجموعی طور پر سو ملین گھنٹے لگاتے ہیں۔اب تک فیس بک پر ویڈیو کلپس سامنےوالے یا تو ان سے آمدنی حاصل کرنے سے محروم رہے ہیں یا انھیں اس سے بہت کم آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ تاہم نیا فیچر متعارف ہونے کے بعد ان کے وارے نیارے ہوجائیں گے اور اس طرح فیس بک کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، لیکن استعمال کنندگان کی ناراضگی سے یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کیسے نمٹے گی؟ اس سوال کا جواب وقت ہی دے گا۔


Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 1 post ] 

All times are UTC + 5 hours


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 6 guests


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO