WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently June 21st, 2018, 7:19 pm

All times are UTC + 5 hours


FULL FAST ALL HD/SD CLINE MGLINE VPS RECHARGE SKRILL/PAYPAL DOLLER AVAILABLE CALL 0301 8331640



PAK TIGER SUPER FAST SERVER CCCAM HD+SD CLINE PANEL,VPS,LOW RATES CALL GULAB 0301 8001309


HD/SD CCCAM SERVER DISHTV+VIDECOIN HD/SD+RELINCE HD/SD+SUNHD/SD+DIALOGE SD/HD PROVIDER CALL ABBAS 0301 833 1640


WE ARE THANKS TO RAMZAN KHOSA/MUDASAR/JOYAHMED/MUDASSARRAJA/MAHDIKHAN/ARIF TO START FREE SERVER IN OUR SITE


ALL 1506F CHINA RACIEVER NEW SOFTWARE 23/05/2018


Fifa world cup 2018 live streaming Here



Post new topic Reply to topic  [ 1 post ] 
Author Message
PostPosted: January 27th, 2017, 6:01 pm 
Offline
Forum Lovers
Forum Lovers
User avatar

Joined: February 13th, 2016, 6:00 pm
Posts: 457
Has thanked: 382 times
Been thanked: 506 times


مرد کے حقوق سے مراد وہ ذمے داریاں ہیں، جن کا بجا لانا اور انہیں پورا کرنا عورت کے لیے لازم و ضروری ہے۔ فوٹو: فائلاسلام، اعتدال کا دین ہے، عدل و انصاف اور حقوق کی مساویانہ تقسیماس کا وصفِ خاص ہے۔ مرد و زن کے حقوق کے بارے میں بھی اس دینمتین نے راہ اعتدال کو اختیار کیا ہے اور اپنے اس وصف خاص کے سبب دین اسلام دنیا کے تمام تر دیگر ادیان کے سبب ممتاز ہے۔حقوق زوجین: میاں بیوی کے حقوق سے مراد وہ ذمے داریاں ہیں، جو مرد و زن پر ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے کے بعد شرعی و اخلاقی طور پر عاید ہوتی ہیں۔ جس طرح اسلام نے مرد کے حقوق بیان کیے ہیں، اسی طرح عورتوں کے حقوق کا تعین بھی فرمایا ہے۔ اعتدال، مساوات و انصاف جو برابری کی سطح پر ہو، عدل کہلاتا ہے، یہی اسلام کی اولین ترجیح ہے۔ معاشرے کے ارتقاء، باہمی محبت و رواداری، ایک دوسرے کے مابین مفاہمت و اعتماد، حقوق کی مساویانہ تقسیم اوراس پر عملا ً قایم رہنا ایک مستحکم اور مضبوط گھرانے کی بنیاد ہو تا ہے۔حضور اکرم ﷺ نے عورتوں کے بارے میں مردوں کو نصیحت فرمائی: ’’ عورتوں کے بارے میں بھلائی کی نصیحت اختیار کرو، کیوں کہ عورتیں تمہارے ماتحت ہیں، تم اس کے سوا کسی اور شےکے مالک نہیں۔‘‘ )ابن ماجہ (اسی طرح جہاں مردوں کو ازدواجی تعلقات مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لیے یہ ہدایت فرمائی، وہیں عورتوں کو بھی اسلامی حدود کا پابند کیا اور دائرہ اسلام میں رہتے ہوئے انہیں مردوں کی امانتوں کا امین بنایا کہ وہ خیانت کا ارتکاب نہ کریں۔ قرآن کریمنے ازدواجی زندگی کے بندھن کوگرہ لگا کر رکھا ہے، تاکہ معاشرتی نظم برقرار رہے۔ گویا معاشرت، میاں بیوی کے مابین حقوق کی مساویانہ تقسیم اور ان کے مابینخوش گوار تعلقات کا نام ہے۔ جب فریقین میں قلبی و ذہنی ہم آہنگی ہوگی تو اچھا اور عمدہ معاشرہ تشکیل پائے گا۔مرد کے حقوق سے مراد وہ ذمے داریاں ہیں، جن کا بجا لانا اور انہیں پورا کرنا عورت کے لیے لازم و ضروری ہے اور بیوی کے حقوق سے مراد وہ امورِ لازم و شرعیہ ہیں، جن کا ملحوظ رکھنا مرد کے لیے لازم و ضروری ہے۔ اس لیے قرآن کریم میں انہیں ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیا ہے۔ یہ حقوق شرعی طور پر ایک دوسرے کے لیے ادائی فرائض کا درجہ رکھتے ہیں، کیوں کہ شرعاً و اخلاقاً وہ ان احکامات پر عمل کے پابند ہیں، جوشریعت نے انہیں ایک دوسرے کے حق میں عطا کیے ہیں۔ شوہر کی اطاعت عورت پر قرآن و سنت کے نصوص کے مطابق ہے اور مرد کے لیے عورت کی ذمے داری پورا کرنا سنت پر عمل کرنا ہے۔ فرمان عالی شان ہے: ’’جو عورتیں نیک ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کی عدم موجودی میں بہ حفاظت الٰہی )مال و آبرو( کی حفاظت کرتی ہیں۔ ‘‘حضرت ام سلمہؓ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : ’’ ہر عورت جو اس حال میں فوت ہوکہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو، تو وہ جنتمیں داخل ہوگی۔‘‘ ) ترمذی (اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق لازم ہیں اور ان کے حقوق کیا ہیں، اس کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ قرآن کریم نے اسے تفصیلا ًبیان فرمایا ہے، مثلاً عورت کے معاشی، سماجی اور تمدنی حقوق کی پاس داری کے ساتھ گھر کی کفالت بھی مرد کی ذمے داری ہے، وہ عورت کو سماج سے کاٹ کر نہیں رکھ سکتا، عورت کو بھی معاشرتی و سماجی طور پر اپنے مقام کو منوانے کا حق حاصل ہے اور یہ مرد کی ذمے داری ہے کہ وہ اسے ایسے مواقع فراہم کرے، جس سے فائدہ اٹھا کر عورت حدود معاشرت میں اپنی فطری صلاحیتوں کو ترقی دے سکے اور تعمیر تمدن و تہذیب میں اپنے حصے کا کام بہتر طور پر سرانجام دے سکے اور کام یابی کے بلند تر مقام کو پہنچے۔ اس سے نہ صرفمعاشرہ بل کہ دین بھی ترقی کرے گا اور تخلیقی و سماجی میدانمیں وسعت بھی پید ا ہوگی جو قوموں کے عروج کی علامت ہے۔ معاشرہ وہی ترقی کرتا ہے جہاں مرد و زن کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور مذہب اسلام ان کی ترقی و کام یابی پر کوئی قدغن نہیں لگاتا، بہ شرطے کہ وہ دائرہ اسلاماور حدود شرع میں ہو۔ عورت کے مساوی حقوق کے بارے میں یہ حدیث کریم بھی ہے۔ حضرت حکیم بن معاویہ ؓ اپنے والد سے روای ہے کہ انہوں نے حضور ﷺ سے عرض کی یارسول اﷲ ﷺ ! شوہر پر بیوی کا کیا حق ہے تو آپؐ نے فرمایا : ’’ جب کھائے تو اسے کھلائے اور جب پہنے تو اسے پہنائے اور اس کے منہ پر نہمارے اور اسے بُرا نہ کہے۔)ابن ماجہ(یہ فرمان عالی شان قطرے میں سمندر رکھتا اور اس کا عامل ہر طرح سے خوش حال زندگی بسر کرسکتا ہے، بہ شرطے کہ وہ صدق دل سے اس فرمان پر عمل پیرا ہوجائے۔حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : ’’ مومنوں میں کامل ترین وہ ہے جو سب سے زیادہ حسن اخلاق والا ہو اور تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے لیے بہتر ہے۔‘‘)ابن ماجہ (



Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 1 post ] 

All times are UTC + 5 hours


Related topics
 Topics   Author   Replies   Views   Last post 
There are no new unread posts for this topic. میاں بیوی کے حقوق قرآن وسنت کی روشنی میں

Ateeque bagrani

0

103

January 27th, 2017, 6:01 pm

Ateeque bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. پاکستان سپر لیگ کے حقوق 3سال کے لیے فروخت کردیئے گئے ہیں :

™ALISHBA NAAZ™

0

159

December 3rd, 2015, 5:58 pm

™ALISHBA NAAZ™ View the latest post

There are no new unread posts for this topic. قرآن پڑھا کرو

AasifAli786

3

141

August 21st, 2015, 1:23 am

shahzad khan View the latest post

There are no new unread posts for this topic. لیلۃالقدر نزول قرآن

saljoq

0

132

July 2nd, 2016, 9:05 pm

saljoq View the latest post

There are no new unread posts for this topic. معلوماتِ قرآن کریم

aftabbagrani

0

135

June 27th, 2016, 12:32 pm

aftabbagrani View the latest post

 


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 8 guests


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  
onclick="popup()"
News News Site map Site map SitemapIndex SitemapIndex RSS Feed RSS Feed Channel list Channel list
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO