WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently February 20th, 2017, 8:22 pm

All times are UTC + 5 hours



Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone


DISHTVHD,SD SUNHD,SD DAILOGE BIGTVHD,SD 85E 56E,URDU1,HBO ALL EUROPEN PACKAGE 100% FULL OK CALL,0301 8331640


PAK TIGER SUPER FAST SERVER CALL 0301 8001309 MALIK ASLAM 0301 7585880


DishTV SD&HD 95E_100E Sun DTH SD&HD 91E_93E Reliance TV SD&HD 91E Videocon SD&HD 88E Kontinent SD&HD 85E Dialog TV SD&HD 45E Hotbird 13eLOW RATE CALL ABBAS786 0301 8331640



Post new topic Reply to topic  [ 26 posts ]  Go to page 1, 2  Next
Author Message
 Post subject: غزل کی دنیا
PostPosted: September 20th, 2016, 12:07 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone



Image

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

تُو بڑے پیار سے بڑے چاوْ سے بڑے مان کے ساتھ

اپنی نازک سی کلائی میں چڑھاتی مجھ کو

اور بےتابی سے فرقت کے خزاں لمحوں میں

تو کسی سوچ میں ڈوبی جو گھماتی مجھ کو

میں تیرے ہاتھ کی خوشبو سے مہک سا جاتا

جب کبھی موڈ میں آ کر مجھے چوما کرتی

تیرے ہونٹوں کی حدت سے دہک سا جاتا

رات کو جب بھی تُو نیندوں کے سفر پر جاتی

مَرمَریں ہاتھ کا اک تکیہ بنایا کرتی

میں ترے کان سے لگ کر کئی باتیں کرتا

تیری زلفوں کو تیرے گال کو چوما کرتا

جب بھی تو بند قبا کھولنے لگتی جاناں

اپنی آنکھوں کو ترے حُسن سے خیرہ کرتا

مجھ کو بےتاب سا رکھتا تیری چاہت کا نشہ

میں تری روح کے گلشن میں مہکتا رہتا

میں ترے جسم کے آنگن میں کھنکتا رہتا

کچھ نہیں تو یہی بے نام سا بندھن ہوتا

کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

وصی شاہ

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone




Last edited by maheen on September 20th, 2016, 12:37 pm, edited 2 times in total.

Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 20th, 2016, 12:13 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

Image

کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا


کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا
رات کو بے خبری میں جو مچل جاتامیں
تو ترے کان سے چپ چاپ نکل جاتا میں
صبح کو گرتے تری زلفوں سے جب باسی پھول
میرے کھو جانے پہ ہوتا ترا دل کتنا ملول
تو مجھے ڈھونڈتی کس شوق سے گھبراہٹ میں
اپنے مہکے ہوئے بستر کی ہر اک سلوٹ میں
جونہی کرتیں تری نرم انگلیاں محسوس مجھے
ملتا اس گوش کا پھر گوشہ مانوس مجھے
کان سے تو مجھے ہر گز نہ اتارا کرتی
تو کبھی میری جدائی نہ گوارا کرتی
یوں تری قربت رنگیں کے نشے میں مدہوش
عمر بھر رہتا مری جاں میں ترا حلقہ بگوش
کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا

مجید امجد


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 21st, 2016, 3:04 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

Image
ایک آسماں کو چھونے کی حسرت میں پر گئے
ہم ان کے گھر گئے نہ اپنے ہی گھر گئے

ایسے تو تیرتا ہے ان آنکھوں کی جھیل میں
اے چاند تجھ کو ڈھونڈنے ہم در بدر گئے

وعدوں کے پھول سانس کی ڈالی پہ تھے جواں
جو ان کے انتظار میں کھل کر بکھر گئے

وہ جس جگہ کہ زندہ جہاں پیار دفن ہے
اپنے اسی مزار پہ شام و سحر گئے

یہ زندگی ہے چند ہی لمحوں کا راستہ
ان چند لمحوں کے لیے برسوں گزر گئے


Last edited by maheen on September 21st, 2016, 3:21 pm, edited 1 time in total.

Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 21st, 2016, 3:07 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

Image
لمحہ لمحہ سلگتی ہوئی زندگی کی مسلسل قیامت میں ہیں
ہم ازل سے چمکتی ہوئی خواہشوں کی طلسمی حراست میں ہیں
اس کے کہنے کا مفہوم یہ ہے کہ یہ زندگی آخرت عکس ہے
اب ہمیں سوچنا ہے کہ ہم لوگ دوزخ میں ہیں یا کہ جنت میں ہیں
تجھ سے بچھڑے تو آغوشِ مادر میں ،پھر پانووں پر ،پھر سفر در سفر
دیکھ پھر تجھ سے ملنے کی خواہش میں کب سے لگاتار ہجرت میں ہیں
بس ذرا سا فرشتوں کو بھی سمتِ ممنوعہ کی خواہشیں بخش دے
اور پھر دیکھ یہ تیرے بے لوث بندے بھی کتنی اطاعت میں ہیں
اُس طرف سارے بے فکر اوراق خوش ہیں کہ بس حرفِ آخر ہیں ہم
اِس طرف جانے کتنے مفاہیم پوشیدہ اک ایک آیت میں ہیں
منتظر ہے وہ لمحہ ہمارا، ہمارے سب اعمال نامے لیے
اور ہم بسترِ زندگی پر بڑے ناز سے خوابِ غفلت میں ہیں


Last edited by maheen on September 21st, 2016, 3:16 pm, edited 1 time in total.

Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 21st, 2016, 3:11 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

Image
وسعتِ صحرا کے آگے آسماں چھوٹا لگا
دھوپ ایسی تھی کہ سر کو سائباں چھوٹا لگا
لوگ خوش فہمی کے پنجوں پر کھڑے تھے فطرتاً
اور یوں ! قد میرا اُن کے درمیاں چھوٹا لگا
یاس، محرومی، محبت، کرب، خوش فہمی، انا
اتنے ساماں تھے، مرا تنہا مکاں چھوٹا لگا
جی رہا ہے وعدۂ فردا پہ تیرے اے خدا
ورنہ اس بندے کو تیرا یہ جہاں چھوٹا لگا
ایک اک لمحے کا جب مانگا گیا مجھ سے حساب
جانے کیوں ذہنِ شہنشاہِ زماں چھوٹا لگا
دور سے قطرہ بھی اک دریا نظر آیا مجھے
قربتوں کی زد میں بحرِ بیکراں چھوٹا لگا


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 23rd, 2016, 12:39 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

نیند کی جھیل پہ اِک خواب پرانا اُترا
مُسکراتے ہوئے رخصت کرنا
میرے دل پہ چھایا ہے میرے گھر کا سناٹا
سِواہے رنج ہمیں تیری بے وفائی کا
اے چشمِ انتظار ! ترا زخم سِل چُکا
مسئلہ پُھول کا ہے ، پُھول کدھر جائے گا
وہ لمس میرے بدن کو گلاب کر دے گا
وہ جو اس کی صبحِ عروج تھی وہی میرا وقتِ زوال تھا
پلک جھپکتے ، ہَوا میں لکیر ایسا تھا
سرطان مرا ستارا کب تھا
بچھڑنے والوں میں اک میرا ہمسفر ہی نہ تھا
نیند میں ساری رات چلتا رہا
وہ رنگ رنگ میں اُترا، کرن کرن میں رہا
اس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا
ہَوا کے ساتھ مسافر کا نقشِ پا بھی گیا
چشمِ صدف سے گوہرِ نایاب لے گیا


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 27th, 2016, 10:18 am 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

اپنی تنہائی میرے نام پہ آباد کرے
کون ہو گا جو مجھے اس طرح یاد کرے

دل عجب شہرکہ جس پہ بھی کھلا در اس کا
وہ مسافر ہر سمت سے اسے برباد کرے

اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں
روز اک موت نئی طرز کی ایجاد کرے

پروین شاکر


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 27th, 2016, 10:19 am 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

میں ہجر کے عذاب سے انجان بھی نہ تھی
پر کیا ہوا صبح تلک جان بھی نہ تھی

آنے میں گھر مرے تجھے جتنی جھجک رہی
اس درجہ تو میں بے سرو سامان بھی نہ تھی

اتنا سمجھ چکی تھی میں اس کے مزاج کو
وہ جا رہا تھا اور میں حیران بھی نہ تھی

آراستہ تو خیر نہ تھی زندگی کبھی
پر تجھ سے قبل اتنی پریشان بھی نہ تھی

کس جا مکین بننے کے دیکھے تھے میں نے خواب
اس گھر میں ایک شام کی مہمان بھی نہ تھی


Last edited by maheen on September 27th, 2016, 10:36 am, edited 1 time in total.

Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 27th, 2016, 10:20 am 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل میں‌ خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی

سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
اک دفعہ تو رک ہی گئی گردشِ ماہ و سال بھی

میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں‌ ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں‌ گرا بھول گیا سوال بھی


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 27th, 2016, 10:35 am 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

یہ میری عمر مرے ماہ و سال دے اُس کو
مِرے خدا مِرے دُکھ سے نکال دے اُس کو

وہ چُپ کھڑا ہے کئی دن سے تیری خاطر تو

کواڑ کھول دے اذنِ سوال دے اُس کو

عذاب بد نظری کا جِسے شعور نہ ہو

یہ میری آنکھیں، مِرے خّد و خال دے اُس کو

یہ دیکھنا شب ہجراں کہ کِس کی دستک ہے

وصال رُت ہے اگر وہ تو ٹال دے اُس کو

وہ جس کا حرفِ دُعا روشنی ہے میرے لیے

میں بُجھ بھی جاؤں تو مولا اُجال دے اُس کو


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: September 30th, 2016, 12:49 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times


جو لکھتا میں قسمت تو تجھے اپنی تقدیر کرتا
تیرے خوابوں کو محترم جان کر میں تعبیر کرتا
تیری چاہ کو اپنی چاہ میں شامل کر کے
میں یوں مکمل محبت کی زنجیر کرتا
تیرے رنگوں کو اُتارتا اس طرح صفحہِ قرطاس پہ
وقت بھی تھم جاتا جو تجھے میں تصویر کرتا
نہ چُھو پاتا تجھے اپنے خیالوں میں بھی کوئی
تیری سوچ کو جاناں میں فقط اپنی جاگیر کرتا
جو تُو ساتھ ہوتی تو وقت پہ حکومت ہوتی میری
ہجر کا جنگل کاٹ کر میں وِصل کی عمارت تعمیر کرتا
گر لکھتا جو کبھی عشق کی داستانیں فیصلؔ
تجھ سے شروع اور تجھی پہ ختم ہر تحریر کرتا


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:06 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

آہٹ پے اس کي چونک سا جاتا ہوں
نا چاہتے ہوئے بھي اس کو بھول جانا چاہتا ہوں

نا جانے کيوں اس کي يادوں ميں گم ہو جاتا ہوں
ميں اس کي يادوں سے بھي نکال جانا چاہتا ہوں

ميں نے اس کي محبت کا کھايا ہے دھوکہ
اب ميں محبت کے اس دھوکے سے نکال جانا چاہتا ہوں

وہ جو چہرے پے ڈلے بيٹھے ہيں پردہ معصوميت کا
اس کے چہرے سے وہ پردہ اٹھانا چاہتا ہوں

حسن پرستي نے کيا ہے ہم کو برباد
حسن پرستوں کو يہ بات سمجھانا چاہتا ہوں

يہ آگ ہے اس سے مت کھيلو جل جائو گئے
مگر ميں وہ پروانہ ہوں جو جل جانا چاہتا ہوں

زندگي نے جس طرح جھنجھوڑا ہے ميري زندگي کو
ميں اب اس زندگي سے نکال جانا چاہتا ہوں

اور جب کبھي ميں ہوتا ہوں تنہا
تو دل کھول کر رونا چاہتا ہوں

پيار محبت کون کرتا ہے يہاں پر کسي کو
ميں يہ پيغام عام کرنا چاہتا ہوں


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:07 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

تيرے پاس آنے کو جي چاہتا ہے
نئے زخم کھانے کو جي چاہتا ہے

ادھر آئے شايد وہ موج ترنم
غزل گنگنانے کو جي چاہتا ہے

زمانہ ميرا آزمايا ہوا ہے
تجھے آزمانے کو جي چاہتا ہے

وہي بات رہ رہ کے ياد آ رہي ہے
جسے بھل جانے کو جي چاہتا ہے

لبوں پر ميرے کھلتا ہے تبسم
جب آنْسُو بہانے کو جي چاہتا ہے

کئي مرتبہ دل پہ بجلي گري ہے
مگر مسکرانے کو جي چاہتا ہے

تکلف نا کر آج برق تجلي
نشيمن جلانے کو جي چاہتا ہے

رخ زندگي سے نقاب اُلٹ کر
حقيقت دکھانے کو جي چاہتا ہے


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:08 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

مٹ گيا ہوں مجھ کو مٹا رہنے دو
ميرے جذبات کے شعلوں کو بجھا رہنے دو

درد سہنے کي ہو گئي ہے اب عادت مجھ کو
ميرے رستے ہوئے زخموں کو ہرا رہنے دو

اب تو تعبير کي حسرت ہي نہيں ہے مجھ کو
ميري آنکھوں ميں ميرا خواب چھپا رہنے دو

مسکراہٹ پہ ميرا حق ہي نہيں ہے يارو
ميرے ہونٹوں سے تبسم کو خفا رہنے دو

دل جو ٹوٹا ہے تو آنکھيں نا چھلک جائيں
آج آنکھوں کو ان اشکوں سے بھرا رہنے دو


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:09 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

جب تنہائي رقص کرتي ہے
جب وقت تھم سا جاتا ہے
جب وحشت بے لباس ہونے لگتي ہے
جب نغمگي بھي شور بنے لگتي ہے
جب انسيت بھي اذيت بن جاتي ہے
جب خواب ، عذاب لگنے لگتے ہے
جب احساس کے سمندر کا
ہر موتي ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
جب موت ، زدگي بن جاتي ہے
اور زندگي ، موت بن جاتي ہے
تب ايسے ميں جاناں
تيري ياد اور بھي ستاتي ہے


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:10 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

کب ميں نے يہ کہا
تيرے بن ميں جي لوں گا
ہاں کہا تھا تو بس اتنا
يہ زہر بھي پي لوں گا
اور جاناں
تم تو جانتي ہو نا!
جو جينے کا زہر پيا کرتے ہيں
وہ بھلا کب جيا کرتے ہيں


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:11 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

وہ جانتي تھي کہ وفا کا اَجْر نہيں ہوتا
محبتوں ميں صبر کا ثمر نہيں ہوتا
وہ جانتي تھي
محبت دکھوں کا صحرا ہے
جہاں سراب سي خوشياں ہيں
اور عذاب سے غم
جہاں ہے پياس جدائي کي بے ’ تحاشہ مگر
ملن کي بارشيں ہوتي ہيں جس ديار ميں کم
وہ جانتي تھي
محبت خراج مانگتي ہے
وہ جس کو دل کا لہو دے کہ جگمگايا ہو
اندھيري راہ کہ ليے وہ چراغ مانگتي ہے
وہ جانتي تھي
محبت وہ رہ ’ گزر ہے جہاں
بچھے ہيں کانچ جدائي کہ بے ’ شمار مگر
برہنہ پا ہي انہيں پار کرنا پڑتا ہے
غموں کي دھوپ ميں اب سائبان کوئي نا ہو
کسي ياد کي چادر کو تان کر خود پر
تمام آہيں دبا کر گزارنا پڑتا ہے
وہ جانتي تھي کہ وفا کا اَجْر نہيں ہوتا
محبت ميں صبر کا ثمر نہيں ہوتا
ہج ’ آر کي راہ ميں ہوتي ہے بے ’ تحاشہ گھٹن
وہاں کبھي بھي ہوا کا گزر نہيں ہوتا
وہ جانتي تھي پھر بھي روگ لے بيٹھي
کسي کہ پيار ميں نا جانے کيوں جوگ لے بيٹھي


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 6th, 2016, 2:11 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

تم مجھ کو گڑيا کہتے ہو
ٹھيک ہي کہتے ہو
کھيلنے والے سب ہاتھوں کو
ميں گڑيا ہي لگتي ہوں
جو پہنا دو ، مجھ پہ سجے گا
ميرا کوئي رنگ نہيں
جس بچے کے ہاتھ تھاما دو
ميري کسي سے جنگ نہيں
سوچتي جاگتي آنکھيں ميري
جب چاہے بينائي لے لو
کوک بھرو اور باتيں سنو
يا ميري گويائي لے لو
مانگ بھرو ، سندور لگائو
پيار کرو ، آنکھوں ميں بساؤ
اور پھر جب دل بھر جائے
دل سے اٹھا کے تک پہ رکھ دو
تم مجھ کو گڑيا کہتے ہو
ٹھيک ہي کہتے ہو


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: October 18th, 2016, 5:38 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

پروین شاکر کی ایک خوبصورت غزل

زندگی سے نظر ملاؤ کبھی
ہار کے بعد مسکراؤ کبھی

ترکِ اُلفت کے بعد اُمیدِ وفا
ریت پر چل سکی ہے ناؤ کبھی

اب جفا کی صراحتیں بیکار
بات سے بھر سکا ہے گھاؤ کبھی

شاخ سے موجِ گُل تھمی ہے کہیں
 ہاتھ سے رک سکا بہاؤ کبھی
اندھے ذہنوں سے سوچنے والو
 حرف میں روشنی ملاؤ کبھی

بارشیں کیا زمیں کے دُکھ بانٹیں
آنسوؤں سے بجھا الاؤ کبھی

اپنے اسپین کی خبر رکھنا
کشتیاں تم اگر جلاؤ کبھی

(پروین شاکر)


Top
 Profile  
 
 Post subject: Re: غزل کی دنیا
PostPosted: January 10th, 2017, 8:56 pm 
Offline
Forun Friends
Forun Friends
User avatar

Joined: September 19th, 2016, 2:25 pm
Posts: 45
Has thanked: 3 times
Been thanked: 23 times

کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو
کہا تھا کِس نے، کہ مسکراؤ! اُداس لوگو

گُزر رہی ہیں گلی سے، پھر ماتمی ہوائیں
کِواڑ کھولو ، دئیے بُجھاؤ! اُداس لوگو

جو رات مقتل میں بال کھولے اُتر رہی تھی
وہ رات کیسی رہی ، سناؤ! اُداس لوگو

کہاں تلک، بام و در چراغاں کیے رکھو گے
بِچھڑنے والوں کو، بھول جاؤ! اُداس لوگو

اُجاڑ جنگل ، ڈری فضا، ہانپتی ہوائیں
یہیں کہیں بستیاں بساؤ! اُداس لوگو

یہ کِس نے سہمی ہوئی فضا میں ہمیں پکارا
یہ کِس نے آواز دی، کہ آؤ! اُداس لوگو

یہ جاں گنوانے کی رُت یونہی رائیگاں نہ جائے
سرِ سناں، کوئی سر سجاؤ! اُداس لوگو

اُسی کی باتوں سے ہی طبیعت سنبھل سکے گی
کہیں سے محسن کو ڈھونڈ لاؤ! اُداس لوگو


Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 26 posts ]  Go to page 1, 2  Next

All times are UTC + 5 hours


Related topics
 Topics   Author   Replies   Views   Last post 
There are no new unread posts for this topic. ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﮔﺮ ﻣﻞ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ؟

AasifAli786

3

55

October 21st, 2015, 8:24 pm

Shoukat Bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. دنیا کی سب سے سستی کار روڈ پ

fre

0

34

January 27th, 2017, 2:27 am

fre View the latest post

There are no new unread posts for this topic. دنیا کی سب سے قیمتی گائے

tanweer786

0

18

April 29th, 2016, 8:15 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. دنیا کی سب سے قیمتی گائے

tanweer786

0

30

April 29th, 2016, 8:17 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. دنیا کا خطرناک ترین پیشہ، مگر مچھ کے جبڑوں

fre

0

29

January 27th, 2017, 1:55 am

fre View the latest post

 


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 0 guests


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone

News News Site map Site map SitemapIndex SitemapIndex RSS Feed RSS Feed Channel list Channel list
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO