WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently November 13th, 2018, 4:22 am

All times are UTC + 5 hours


All China HD & Sim Receiver Software Download 2018



Post new topic Reply to topic  [ 1 post ] 
Author Message
 Post subject: PSL IN KARCHI
PostPosted: October 18th, 2017, 8:18 pm 
Offline
SITE_FOUNDER™
SITE_FOUNDER™
User avatar

Joined: January 23rd, 2015, 5:14 pm
Posts: 5837
ایکسپریس نیوزکے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سی ایم ہاؤس پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ہوئی، ملاقات میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، کراچی پُرامن شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جب کہ اگر آپ چاہیں گے توائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آؤں گا۔

مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کوسیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اورجوسیکورٹی کے معیارآپ کے ہیں سندھ حکومت اس قسم کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچزکراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی نے پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج اورآئی جی سندھ کی ملاقات طے کروادی ہے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کرنل اعظم کی آج ہی آئی جی پولیس سے ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل مقابلوں کے خواہاں ہیں ، کراچی میں سیکورٹی معاملات پرسندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں سے بات کریں گے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاک ، لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ والے دن ایشن کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہوگا اور ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت شرکت نہیں کرے گا۔


Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 1 post ] 

All times are UTC + 5 hours


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO