WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently January 17th, 2018, 7:41 pm

All times are UTC + 5 hours


FULL FAST ALL HD/SD CLINE MGLINE VPS RECHARGE SKRILL/PAYPAL DOLLER AVAILABLE CALL 0301 8331640



PAK TIGER SUPER FAST SERVER CCCAM HD+SD CLINE PANEL,VPS,LOW RATES CALL GULAB 0301 8001309


HD/SD CCCAM SERVER DISHTV+VIDECOIN HD/SD+RELINCE HD/SD+SUNHD/SD+DIALOGE SD/HD PROVIDER CALL ABBAS 0301 833 1640


WE ARE THANKS TO RAMZAN KHOSA/MUDASAR/JOYAHMED/MUDASSARRAJA/MAHDIKHAN/ARIF TO START FREE SERVER IN OUR SITE


ABBAS 786 CALL 0301 833 1640

Post new topic Reply to topic  [ 514 posts ]  Go to page Previous  1 ... 3, 4, 5, 6, 7, 8, 9 ... 35  Next
Author Message
PostPosted: November 24th, 2015, 2:32 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times


دنیا کے کاروبار سے فرصت نہ ہو سکی

دل اس سے جب ملا تو فراغت نہ ھوسکی

دیکھا جو حسن یار ازل ھوش آڑ گئے

اس جگ میں پھر کسی سے محبت نہ ھوسکی

لطف مزیذ کی نہ گیئں دل سے حسرتیں

آس در پر جاکے ھم سے قناعت نہ ھوسکی

نادم ھوں شرمسار ھوں شکووں گلوں پہ میں

کم ظرف ھوں سو مجھہ سے مروت نہ ھوسکی

کٹیا میں مجھہ غریب کی وہ آۓ تو مگر

شایان شان مجھہ سے مدارت نہ ھو سکی

کیا کیا نہ ھم کو یاد تھے نکتے نۓ نۓ

جب سامنا ھوا تو جسارت نہ ھوسکی

کیوں رنگ تیرا زرد ھے،چہرہ بجھا بجھا

وہ پوچھینے لگے تو وضاحت نہ ھوسکی

دیکھے جو میرے زخم تو بے ساختہ کہا

افسوس وقت پر یہ جراحت نہ ھوسکی

سوچے جو اپنے عیب زباں بند ھوگی

ھم سے کسی بشر کی مذمت نہ ھوسکی

لہجہ تھا ناصحوں کا زھر میں بجھا ھوا

سو کارگر کوئ بھی نصیحت نہ ھوسکی

ھم بے ھنر کسی کو بھی حیراں نہ کر سکے

افسوس ھم سے کوئ کرامت نہ ھوسکی

بس ایک قدم اٹھا کے اناّ کو تھا روندنا

تا عمر ھم سے طے یہ مسافت نہ ھوسکی

ماتھا تو ٹیکتے رھے ھر صبح و شام ھم

پر سچ تو یہ ھے ھم سے عبادت نہ ھوسکی

بیکار ھی گیئں مری ساری وضاحتیں

دل سے کسی کے دور کدوّرت نہ ھوسکی

عرشی ہوا ھوا میرا شوقٓ مکالمہ

لب یوں سلے کہ مجھہ سے خطابت نہ ھوسکی


_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 2:41 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

کبھی لگتا ہے مجھ کو
میں یہاں پہلے بھی آیا تھا
کبھی لگتا ہے
یہ دیوار و در سب آشنا سے ہیں
کبھی لگتا ہے
جیسے در کے پیچھے
کوِئی آہٹ ہے
کبھی کمرے میں
کوئی بلب جل اُٹھتا ہے، بُجھتا ہے
کبھی پچھلے پہر
راہداریوں میں ایسی آوازیں
کہ جیسے کوئی چلتا ہو
کبھی گُھنگرُو سے بجتے ہیں
کبھی پازیب کی چَھم چَھم
کبھی سانسوں کا مدھم شور
جیسے جھیل کی لہریں ہوں، محوِ گُفتگو باہم
کبھی بارش کی بُوندیں
ٹین کی چھت پر
کہ جیسے راگ گاتی ہوں
کبھی خوشبو کا جھونکا
یوں مشامِ جاں میں آتا ہے
کہ جیسے سبز جنگل
کی اندھیری خاموشی
سے اِک صدا کانوں میں آتی ہو
کبھی جیسے مجھے تم
دُور کی انجان دُنیا سے بلاتی ہو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:11 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں

شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کا

جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر

ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ھے کہ تم ہو

جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر

چپ چاپ سے سوجائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:29 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

ساتھہ روتی تھی ساتھہ ہنسا کرتی تھی
وہ لڑکی جومیرے دل میں رہا کرتی تھی

میری چاہت کی طلبگار تھی اس درجے کی
وہ مصلے پہ نمازوں میں دعا کرتی تھی

اک لمحے کا بچھڑنا بھی گِراں تھا اس کو
روتے ہوئے مجھہ کوخود سے جدا کرتی تھی

میرے دل میں رہا کرتی تھی دھڑکن بن کر
اور سائے کی طرح ساتھ رہا کرتی تھی

روگ لگا بیٹھی تھی انجانے میں
میری آغوش میں مرنے کی دعا کرتی تھی

بات قسمت کی تھی جدا ہو گئے ہم
ورنہ وہ تو مجھے تقدیر کیا کرتی تھی

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:35 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

جو دل میں ہے، آنکھوں کے حوالے نہیں کرنا

خود کو کبھی خوابوں کے حوالے نہیں کرنا

اِس عمر میں خوش فہمیاں اچھی نہیں ہوتیں

اِس لمحہ کو وعدوں کے حوالے نہیں کرنا

اب اپنے ٹھکانے ہی پہ رہتا نہیں کوئی

پیغام ، پرندوں کے حوالے نہیں کرنا



اب کے جو مسافت ہمیں درپیش ہے اس میں

کچھ بھی تو سرابوں کے حوالے نہیں کرنا!

اِس معرکہء عشق میں جو حال ہو میرا

لیکن مجھے لوگوں کے حوالے نہیں کرنا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:44 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے
تیرے صنم کدوں کے بت ہو گئے پرانے

اپنوں سے بیر رکھنا تو نے بتوں سے سیکھا
جنگ و جدل سکھایا واعظ کو بھی خدا نے

تنگ آ کے میں نے آخر دیر و حرم کو چھوڑا
واعظ کا وعظ چھوڑا، چھوڑے ترے فسانے

پتھر کی مورتوں میں سمجھا ہے تو خدا ہے
خاک وطن کا مجھ کو ہر ذرہ دیوتا ہے

آ ، غیریت کے پردے اک بار پھر اٹھا دیں
بچھڑوں کو پھر ملا دیں نقش دوئی مٹا دیں

سونی پڑی ہوئی ہے مدت سے دل کی بستی
آ ، اک نیا شوالا اس دیس میں بنا دیں

دنیا کے تیرتھوں سے اونچا ہو اپنا تیرتھ
دامان آسماں سے اس کا کلس ملا دیں

ہر صبح اٹھ کے گائیں منتر وہ مٹیھے مٹیھے
سارے پجاریوں کو مے پیت کی پلا دیں

شکتی بھی شانتی بھی بھگتوں کے گیت میں ہے
دھرتی کے باسیوں کی مکتی پریت میں ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:46 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

فرما رہے تھے شیخ طریق عمل پہ وعظ
کفار ہند کے ہیں تجارت میں سخت کوش

مشرک ہیں وہ جو رکھتے ہیں مشرک سے لین دین
لیکن ہماری قوم ہے محروم عقل و ہوش

ناپاک چیز ہوتی ہے کافر کے ہاتھ کی
سن لے، اگر ہے گوش مسلماں کا حق نیوش

اک بادہ کش بھی وعظ کی محفل میں تھا شریک
جس کے لیے نصیحت واعظ تھی بار گوش

کہنے لگا ستم ہے کہ ایسے قیود کی
پابند ہو تجارت سامان خورد و نوش

میں نے کہا کہ آپ کو مشکل نہیں کوئی
ہندوستاں میں ہیں کلمہ گو بھی مے فروش

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:49 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

مُصیبت سر سے ٹلتی جا رہی ہے
ہماری عمر، ڈھلتی جا رہی ہے

کہاں ہے زندگی، اب زندگی میں
فقط اِک نبض چلتی جا رہی ہے

مُسلسل بھاپ بن کر اُڑ رہا ہوں
مُسلسل آگ جلتی جا رہی ہے

عجب ہے سانحہ، جینے کی خواہش
مِرے دِل سے نکلتی جا رہی ہے

خفا کیوں ہیں مرے حالات مجھ سے
ہوا کیوں رُخ بدلتی جا رہی ہے

ہے پکنے کو مِرے سینے کی ہنڈیا
کچھ عرصے سے اُبلتی جا رہی ہے

نمایاں ہو رہے ہیں سارے چہرے
کتابِ دِل سنبھلتی جا رہی ہے

مجھے دھر کر میرے بے در مکاں میں
وہ گھر کو ہاتھ ملتی جا رہی ہے

یہ کیسے ڈنک ہیں سینے میں طاہر
حلق میں جاں اُچھلتی جا رہی ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 7:54 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

میرے ساتھ تم بھی کرو دعا
یوں کسی کے حق میں برا نہ ھو

کہیں اور ھو نہ یہ حادثہ
کوئی راستے میں جدا نہ ھو

سر شام ٹھہری ھوئی زمیں
جہاں آسماں ھے جھکا ھوا

اسی موڑ پر مرے واسطے
وہ چراغ لے کے کھڑا نہ ھو

مری چھت سے رات کی سیج تک
کوئی آنسوؤں کی لکیر ھے

ذرا بڑھ کے چاند سے پوچھنا
وہ اسی طرف سے گیا نہ ھو

مجھے یوں لگا کہ خموش
خوشبو کے ھونٹ تتلی نے چھو لیے

انہیں زرد پتوں کی اوٹ میں
کوئی پھول سویا ھوا نہ ھو

اسی احتیاط میں وہ رھا
اسی احتیاط میں میں رھا

وہ کہاں کہاں مرے ساتھ ھے
کسی اور کو یہ خبر نہ ھو

وہ فرشتے آپ تلاش کریں
کہانیوں کی کتاب میں

جو برا کہیں نہ برا سنیں
کوئی شخص ان سے خفا نہ ھو

وہ فراق ھو کہ وصال ھو
تری آگ مہکے گی ایک دن

وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا
جو چراغ بن کے جلا نہ ھو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 8:08 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

خوشبو کو تتلیوں کے پروں میں چھپاؤں گا

پھر نیلے نیلے بادلوں میں لوٹ جاؤں گا

دیوانہ وار مجھ سے لپٹ جائے گی ہوا

میں سرخ سرخ پھولوں میں جب مسکراؤں گا

سونے کے پھول پتے گریں گے زمیں پر

میں زرد زرد شاخوں پہ جب گنگناؤں گا

یہ لکڑیاں جو خشک ہیں بے برگ و بار ہیں

ان کو میں اپنی آگ جلنا سکھاؤں گا

دینار خوب برسیں گے آنگن میں ساری رات

میں خواب کے شجر کی وہ شاخیں ہلاؤں گا

دُھل جائیں گی بدن پہ جمی دھوپ کی تہیں

اپنے لہو میں آج میں ایسا نہاؤں گا

اک پل کی زندگی مجھے بے حد عزیز ہے

پلکوں پہ جھلملاؤں گا اور ٹوٹ جاؤں گا

یہ رات بھر نہ آئے گی بادل برسنے دے

میں جانتا ہوں صبح تجھے بھول جاؤں گا

اس دن بجائے اوس کے ٹپکے گا سُرخ خُون

تلوار لے کے جب میں خلاؤں میں جاؤں گا

جب رات کے سپرد مجھے کرنے آؤ گے

رومال روشنی کا ہوا میں اُڑاؤں گا

آنگن میں ننھے ننھے فرشتے لڑیں گے

بھوری شفیق آنکھوں میں میں مسکراؤں گا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 8:14 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

دل دکھتا ہے
آباد گھروں سے دور کہیں
جب بنجر بن میں آگ جلے
دل دکھتا ہے
پردیس کی بوجھل راہوں میں
جب شام ڈھلے
دل دکھتا ہے
جب رات کا قاتل سناٹا
پرہول فضا کے وہم لئے
قدموں کی چاپ کے ساتھ چلے
دل دکھتا ہے
جب وقت کا نابینا جوگی
کچھ ہنستے بستے چہروں پر
بے درد رتوں کی راکھ ملے
دل دکھتا ہے
دل دکھتا ہے
جب شہ رگ میں محرومی کا
نشتر ٹوٹے
دل دکھتا ہے
جب ہاتھ سے ریشم رشتوں کا
دامن چھوٹے
دل دکھتا ہے
جب تنہائی کے پہلو سے
انجانے درد کی لے پھوٹے
دل دکھتا ہے
دل دکھتا ہے
زرداب رتوں کے سائے میں
جب پھول کھلیں
دل دکھتا ہے
جب زخم دہکنے والے ہوں
اور خوشبو کے پیغام ملیں
اور اپنے دریدہ دامن کے
جب چاک سلیں
دل دکھتا ہے
جب آنکھیں خود سے خواب بنیں
خوابوں میں بسے چہروں کی
جب بھیڑ لگے
اس بھیڑ میں جب تم کھو جاؤ
دل دکھتا ہے
جب حبس بڑھے تنہائی کا
جب خواب جلیں ،جب آنکھ بجھے
"تم یاد آؤ "
"دل دکھتا ہے"

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 8:23 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

بے سود ہمیں روزنِ دیوار سے مت دیکھ
ہم اجڑے ہوئے لوگ، ہمیں پیار سے مت دیکھ
پستی میں بھٹکنے کی ندامت نہ سوا کر
مڑ مڑ کے مجھے رفعتِ کہسار سے مت دیکھ
قیمت نہ لگا جذب ایثارِ طلب کی
ہر شے کو فقط چشمِ خریدار سے مت دیکھ
پھر تجرب مرگ سے مت کر مجھے دوچار
میں ہجر زدہ ہوں مجھے اس پیار سے مت دیکھ
میں اور کہیں صاف دکھائی نہیں دوں گا
ہٹ کر مجھے آئینہ اشعار سے مت دیکھ
گر دھوپ میں چلنا ہے تو اس شہر طلب کو
کاغذ پہ اگائے ہوئے اشجار سے مت دیکھ
اتنا تو بھرم رخمِ شناسائی کا رکھ لے
ہنس کر مری جانب صفِ اغیار سے مت دیکھ

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 8:25 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

بدلا نہ اپنے آپ کو ۔جو تھے وہی رہے
ملتے رہے سبھی سے مگر اجنبی رہے

دُنیا نہ جیت پاؤ تو ہارو نہ خُود کو تم
تھوڑی بہت زہن میں ناراضگی رہے

اپنی طرح سبھی کو کسی کی تلاش تھی
ہم جس کو بھی قریب رہے دُور ہی رہے

گزرو جو باغ سے تو دعا مانگتے چلو
جس پہ کھلے ہیں پُھول وہ ڈالی ہری رہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 8:27 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

وہ جو دل میں تیرا مقام ہے
کسی اور کو وہ دیا نہیں

وہ جو رشتہ تجھ سے ہی بن گیا
کسی اور سے وہ بنا نہیں

وہ جو پیار تجھ سے ہوگیا
کسی اور سے وہ ہوا نہیں

وہ جو راز تجھ سے ہی کہہ دیا
کسی اور سے وہ کہا نہیں

وہ جو سکھ ملا تیری زات سے
کسی اور سے وہ ملا نہیں

تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح
کوئی ایسے بسا نہیں

تو ہوا ہے جتنا قریب تر
کوئی اور اتنا ہوا ہی نہیں

تیرا نام ہے دل میں جس طر ح
کوئی اور نام ایسے لکھا ہی نہیں

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 24th, 2015, 8:29 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9079
Has thanked: 640 times
Been thanked: 6673 times

تیرا ہر روپ اپنے ہاتھوں سے سجاتے
تیری شبیہ تجھ سے بھی رنگین بناتے

افسوس کہ ہم نے مصور گری نہیں سیکھی
ورنہ تیری تصویر سے اپنا دیوان سجاتے

لفظوں کے نگینوں سے نقاشی کیا کرتے
حسین سے حسیں تر تیری تصویر بناتے

پہروں تجھے اپنی نظر کے سامنے رکھتے
تیرے ہر روپ کو اپنی چاہت سے سجاتے

ہم اپنے دل کا مدعا تیری نظر سے پوچھتے
اور اپنے دل سے تیرے دل کا مدعا جان جاتے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 514 posts ]  Go to page Previous  1 ... 3, 4, 5, 6, 7, 8, 9 ... 35  Next

All times are UTC + 5 hours


Related topics
 Topics   Author   Replies   Views   Last post 
There are no new unread posts for this topic. Poetry & Ghazals

jutt

1

87

December 8th, 2015, 8:39 pm

Shoukat Bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

0

104

May 15th, 2016, 7:49 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

0

131

May 19th, 2016, 6:56 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

1

125

May 22nd, 2016, 11:04 pm

asif95 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. ====LOvinG & Sad PoetrY====

[ Go to pageGo to page: 1 ... 42, 43, 44 ]

Muhammad Ali Raza

646

2827

August 12th, 2016, 9:50 am

Athar View the latest post

 


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 3 guests


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  
News News Site map Site map SitemapIndex SitemapIndex RSS Feed RSS Feed Channel list Channel list
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO