WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently March 23rd, 2017, 5:23 am

All times are UTC + 5 hours



Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone


DISHTVHD,SD SUNHD,SD DAILOGE BIGTVHD,SD 85E 56E,URDU1,HBO ALL EUROPEN PACKAGE 100% FULL OK CALL,0301 8331640


PAK TIGER SUPER FAST SERVER CALL 0301 8001309 MALIK ASLAM 0301 7585880


DishTV SD&HD 95E_100E Sun DTH SD&HD 91E_93E Reliance TV SD&HD 91E Videocon SD&HD 88E Kontinent SD&HD 85E Dialog TV SD&HD 45E Hotbird 13eLOW RATE CALL ABBAS786 0301 8331640


ALL DTH RECHARGE AND RECHARGE INR AVALIBALE LOW PRICE CALL HAMAD 03439620377 03075401482



Post new topic Reply to topic  [ 359 posts ]  Go to page Previous  1, 2, 3, 4, 5, 6 ... 18  Next
Author Message
PostPosted: November 20th, 2015, 7:01 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone



مجھے وہ لفظ کہنے ہیں
جنہیں کوئی سن نہیں پایا
مجھے وہ درد لکھنے ہیں
جنہیں کوئی چن نہیں پایا
کہانی ہے نہ مجنوں کی
نہ لیلہ کی نہ پنوں کی
کہ اپنی زات تک کے دکھ
ہر کوئی سہہ ہی لیتا ھے
کسی کے بن ہو گر جینا
وہ مر کر جی ہی لیتا ھے
کبھی تم سہہ کر دیکھو
کبھی تم جی کر دیکھو
دکھ وہ بےروزگاری کا
جو سبھی غموں پہ بھاری ہے
سبھی کر کے جتن سارے
وہ ماں فاقوں سے ھاری ہے
چھپاتی سفید بالوں کو
لگائے آس رشتے کی
وہ سندر مفلس ناری ہے
وہ کمزور لاغر سا بوڑھا
جو سڑک کنارے بیٹھا ہے
عمر کے اس حصے میں
خدا کے سہارے بیٹھا ہے
یہ غلط فہمی ہے یا پھر
اسکی سوچ ہے شائد
وہ اپنے ہی بچوں پر
اب بوجھ ہے شائد
سبھی یہ درد اپنے ہیں
سبھی یہ دکھ سانجھے ھیں
کبھی تم سہہ کر دیکھو
کبھی تم جی کر دیکھو

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone



_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:08 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

کبھی یاد آئے تو پوچھنا
ذرا اپنی خلوتِ شام سے
کسے عشق تھا تیری ذات سے
کسے پیار تھا تیرے نام سے
ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو مر مٹا تیرے نام پہ
وہ جو جی اٹھا تیرے نام سے
ہمیں بے رخی کا نہیں گلہ
کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کون سا
گئے ہم دعا و سلام سے
کبھی یاد آئے تو پوچھنا
ذرا اپنی خلوتِ شام سے۔۔

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:12 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

قبولیت کا گِلہ نہیں ہے
کہ لب پہ کوئی دُعا نہیں ہے

عذابِ جاں کا صِلہ نہ مانگو
ابھی تمھیں تجربہ نہیں ہے

اُداس چہرے، سوال آنکھیں
یہ میرا شہر وفا نہیں ہے

یہ بستیاں جس نے راکھ کر دیں
چراغ تھا وہ، ہَوا نہیں ہے

کوئی تو لمحہ سکون کا بھی
یہ زندگی ہے، سزا نہیں ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:14 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

ہوا تھمی تھی ضرور لیکن
وہ شام جیسے سِسک رہی تھی

کہ زرد پتوں کو آندھیوں نے
عجیب قصہ سُنا دیا تھا

کہ جس کو سُن کر تمام پتے
سِسک رہے تھے بِلک رہے تھے

جانے کس کے عالم میں سارے
شجر جڑوں سے اُکھڑ رہے تھے

بہت تلاشہ تھا ہم نے تم کو
ہر ایک رستہ ہر ایک وادی

ہر ایک پربت ہر ایک گھاٹی
مگر کہیں سے خبر نہ آئی

یہ کہہ کہ ہم نے بھی دل کو ٹالا
ہوا تھمے گی تو دیکھ لیں گے
ہم اُس کے رستوں کو ڈھونڈ لیں گے

مگر ہماری یہ خوش خیالی
جو ہم کو برباد کر گئی تھی

ہوا تھمی تھی ضرور لیکن
بڑی ہی مُدت گُزر چُکی تھی

ہمارے بالوں کے جنگلوں میں
سُفید چاندی اُتر چُکی تھی

فلک پہ تارے نہیں رہے تھے
خواب پیارے نہیں رہے تھے

وہ جن سے بستی تھی دل کی بستی
وہ لوگ سارے نہیں رہے تھے

مگر یہ المیہ سب سے بالا تر تھا
کہ تم ہمارے نہیں رہے تھے

ہوا تھمی تھی ضرور لیکن
بڑی ہی مُدت گُزر چُکی تھی

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:16 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

کبھی وقت ملے تو آ جاو
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں

تم اپنے سُکھ کی بات کرو
ہم اپنے دکھ کی بات کریں

اوران لمحوں کی بات کریں
جو سنگ تمہارے بیت گئے

ہم شہرِخراباں کے باسی
تم چاند ستاروں کی ملکہ

کبھی وقت ملے توآجاو
ہم جھیل کنارےجا بیٹھیں

ان سبزرتوں کے دامن میں
ہم پیار کی خوشبومہکائیں

ان بکھرےمست نظاروں کو
ہم آنکھوں میں تصویر کریں

پتھر پہ گرتے پانی کو
ہم خوابوں سے تعبیرکریں

اُس وقت کےڈوبتےسورج کو
ہم چاہت کی جاگیر کریں

پھراپنے پیار کےجادو سے
ان لمحوں کو زنجیر کریں

کبھی وقت ملے تو آجاو
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:17 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

میں سگریٹ کو ہتیلی پر
اُلٹ کر خالی کرتا ہوں

پھر اس میں ڈال کر یادیں
تمہاری خوب ملتا ہوں

ذرا سا غم مِلاتا ہوں
ہتیلی کو گھوماتا ہوں

بسا کر تجھ کو سانسوں میں
میں پھر سگریٹ جلاتا ہوں

لگا کر اپنے ہونٹوں سے
محبت سے جلاتا ہوں

تجھے سُلگا کے سگریٹ میں
میں تیرے کش لگاتا ہوں

دُھواں جب میرے ہونٹوں سے
نکل کر رقص کرتا ہے

میرے چاروں طرف کمرے میں
تیرا عکس بنتا ہے

میں اُس سے بات کرتا ہوں
وہ مجھ سے بات کرتا ہے

یہ لمحہ بات کرنے کا
بڑا انمول ہوتا ہے

تیری یادیں تیری باتیں
بڑا ماحول ہوتا ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:22 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

پتھر بنا دیا مجھے رونے نہیں دیا
دامن بھی تیرے غم نے بھگونے نہیں دیا
تنہائیاں تمہارا پتہ پوچھتی رہی
شب بھر تمہاری یاد نے سونے نہیں دیا
آنكھوں میں آکر بیٹھ گئی آنسو کی لہر
پلکوں پہ کوئی خواب نے رونے نہیں دیا
دِل کو تمھارے نام كے آنسوں عزیز تھے
دُنیا کا درد دِل میں سمانے نہیں دیا
یوں اسکی یاد چلی ہاتھ تھام كے
میلے میں اِس جہاں كے کھونے نہیں دیا۔

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:23 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

جسکا کوئی حاصل نہیں ایسا اک خواب دیکھا تھا
رات ہاتھوں میں اپنے اک مہتاب دیکھا تھا
شب بھر خوشی سے جاگی رہی ہے آنکھیں
آج پہلی بار اپنے لیے اسے بیتاب دیکھا تھا
اب كے باہر میں بھی وہ زرد سا دکھائی دیا
خزاں رُت میں بھی جس چہرے کو گلاب دیکھا تھا
جو سب کچھ ہی بہاکر ساتھ لے گیا ہے میرا
دِل كے دریا میں ایسا اک سیلاب دیکھا تھا
آج یونہی چھوٹی سی مات پہ رویا ہے دیر تلک
یہ دِل جسے بارے بارے دکھوں پر شاداب دیکھا تھا
دُنیا پوچھے تیرے دِل كے کیا ہوئی غزل
کہا ! نہیں معلوم ، اک بار اسے زیر آب دیکھا تھا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:29 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

یادیں جاگ جاتی ہیں
بارشوں کے موسم میں

ہر گھڑی ستاتی ہیں
بارشوں کے موسم میں

شام بھی کسی صورت
چین سے نہیں کٹتی

صبحیں بھی ستاتی ہیں
بارشوں کے موسم میں

ذہن کے جھروکے میں
جب کوئی سدا اُبھرے

آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
بارشوں کے موسم میں۔

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:33 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

ﺗُﻢ ﺍﺱ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﮔﺬﺭﮮ ﮨﻮ ﻧﺎ
ﻭﮦ ﺭُﺕ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺟَﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ
ﺗُﻢ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮔﺬﺭﯼ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﺷﺐ ﺟﻮ ﻣﮩﺘﺎﺏ ﺳﮯ ﭨﭙﮑﮯ
ﺁﻧﺴﻮ ﺁﻧﺴﻮ ، ﺷﺒﻨﻢ ﺷﺒﻨﻢ ﻭﮦ ﺷﺐ
ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﺍُﺗﺮﯼ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﺩﻥ، ﺟﺐ ﮔﮭﮍﯾﺎﮞ ﺳﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﻟﻤﺤﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﮯ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ
ﻭﮦ ﺩﻥ ﺗُﻢ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﭨﺎ ﮨﮯ
ﻭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﭨﺎ ﮨﮯ
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﺴﻤﻮﮞ ، ﺭﻭﺣﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﯾﮑﺴﺎﮞ ﺩُﮐﮫ ﮐﺎ ﺳﻨﺎﭨﺎ ﮨﮯ
ﭘﮭﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﭘُﻮﭼﮭﺘﮯ ﮨﻮ
ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻠﮑﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﭘُﺮ ﻧَﻢ ﮨﯿﮟ
ﺁﺧﺮ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺳﮯ ﻏﻢ ﮨﯿﮟ
ﺗُﻢ ﺍﺱ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﮔُﺬﺭﮮ ﮨﻮ ﻧﺎ

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:45 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

بڑا کٹِھن ہے راستہ جو آسکو تو ساتھ دو
یہ زندگی کا فاصلہ مِٹا سکو تو ساتھ دو

بہت فریب کھاوْ گے بڑے سِتم اُٹھاوْ گے
یہ عُمر بھر کا ساتھ ہے نِباہ سکو تو ساتھ دو

جو تُم کہو یہ دل تو کیا جان بھی فِدا کروں
جو میں کہوں تو اِک نظر لُٹا سکو تو ساتھ دو

ہزار اِمتحاں یہاں ہزار آزمائشیں
ہزار دُکھ ہزار غم اُٹھا سکو تو ساتھ دو

یہ زندگی یہاں خوشی غموں کا ساتھ ہے
رُلا سکو تو ساتھ دو ہنسا سکو تو ساتھ دو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 7:48 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

س عالمِ ویراں میں کیا انجمن آرائی
دو روز کی محفل ہے اِک عمر کی تنہائی
پھیلی ہیں فضاؤں میں اس طرح تری یادیں
جس سمت نظر اٹھّی آواز تری آئی
اِک ناز بھرے دل میں یہ عشق کا ہنگامہ
اِک گوشۂ خلوت میں یہ دشت کی پہنائی
اوروں کی محبت کے دہرائے ہیں افسانے
بات اپنی محبت کی ہونٹوں پہ نہیں آئی
افسونِ تمنّا سے بیدار ہوئی آخر
کچھ حسن میں بے تابی، کچھ عشق میں زیبائی
وہ مست نگاہیں ہیں یا وجد میں رقصاں ہے
تسنیم کی لہروں میں فردوس کی رعنائی
ان مدھ بھری آنکھوں میں کیا سحر تبسّم تھا
نظروں میں محبت کی دنیا ہی سمٹ آئی

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 21st, 2015, 9:54 am 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

میرے در کی فضاوَں نے
سبھی ٹھنڈی ہواوَں نے

میرے ویران رستوں نے
میری پیاسی نگاہوں نے

سبھی باغوں کی کلیوں نے
میرے گاوَں کی گلیوں نے

میری فہم و فہراست نے
میری سادہ سی خواہش نے

میری شب کے ستاروں نے
سبھی دلکش نظاروں نے

انہی ساون کے جھولوں نے
میری گزری بہاروں نے

میری غزلوں نے گیتوں نے
میرے لفظوں کی ریتوں نے

میری سوچوں کے محور نے
میرے دل کی ہر دھڑکن نے

تمہاری آرزو کی ہے
سبھی کے رو برو کی ہے

تمہی کو صرف چاہا ہے
تمہاری جستجو کی ہے

تو سارے غم مٹاوَ نہ
میرے سپنے سجاوَ نہ

میرا جیون ادھورا
کبھی تو پاس آوَ نہ

سجن تم لوٹ آوَ نہ
سجن تم لوٹ آوَ نہ

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 21st, 2015, 9:55 am 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے

کبھی دل سوز لمحوں سے
کبھی بے خبر رسموں سے

کبھی تقدیر والوں سے
کبھی مجبور قسموں سے

مگر یہ ہار جاتی ہے

کبھی یہ پھول جیسی ہے
کبھی یہ دھول جیسی ہے

کبھی یہ چاند جیسی ہے
کبھی یہ دھوپ جیسی ہے

کبھی مسرور کرتی ہے
کبھی مغرور کرتی ہے

کسی کا چین بنتی ہے
کسی کا روگ بنتی ہے

کبھی لے پار جاتی ہے
کبھی یہ مار جاتی ہے

محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 21st, 2015, 9:56 am 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے

بتاوَ جس تجارت میں خسارہ ہی خسارہ ہو
بنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ہے

ہمیں ہی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتا ہے

خدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ہے
ارے جی بھر کے تڑپاوَ شکایت کون کرتا ہے

کسی کے دل کے زخموں پر مرہم رکھنا ضروری ہے
مگر اس دور میں عادل یہ زحمت کون کرتا ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 21st, 2015, 9:57 am 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

پلکوں پہ آنسوں کو سجایا نہ جا سکا
اسکو بھی دِل کا حال بتایا نہ جا سکا
زخموں سے چور چور تھا یہ دِل میرا
اک زخم بھی اسکو دکھایا نہ جا سکا
جب تیری یاد آئی تو کوشش كے باوجود
آنكھوں میں آنسوں کو چھپایا نہ جا سکا
کچھ لوگ زندگی میں ایسے بھی آئے ہیں
جن کو کسی بھی لمحے بھلایا نہ جا سکا
بس اِس خیال سے کہیں اسکو دکھ نہ ہو
ہم سے تو حال غم بھی سنایا نہ جا سکا
وہ مسکرا رہا تھا میرے روبرو مگر
چہرے کا رنگ اس سے چھپایا نہ جا سکا
تنہائیوں کی آگ میں ہم جل گئے
مگر فاصلہ دلوں کا مٹایا نہ جا سکا۔

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 22nd, 2015, 11:30 am 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

پل بھر میں تمام عمر کی سوچیں بدل جاتی ہیں
جن راہوں پر چلتے ہیں وہی ، راہیں بدل جاتی ہیں
کرنے کو کیا نہیں کرتے لوگ محبت میں
صرف ہمارے لیے ہی کیوں ؟ رسمیں بدل جاتی ہیں
وہ ایسا ہے کے اسکا نام سنے کے تصور سے ہی
ہماری تمام تر ساعتیں بدل جاتی ہیں
سوچتا ہوں جانے کیسے ؟ کہ پاؤنگا میں اسے
ملتا ہوں تو دِل کی ساری باتیں بدل جاتی ہیں
چاہے " منزل " " دشوار " ہو اور " دور " بھی
ہمسفر اس جیسا ہو تو مصافتیں بدل جاتی ہیں
یوں تو " رات " کا عالم حَسِین ہوتا ہے ، مدہوش بھی
مگر " چاند " دیکھوں تو میری راتیں بدل جاتی ہیں
مت چاہو ، کہ مجھے عادت نہیں اتنا چاہنے والوں کی
یہ نہ ہو لوگ کہے ، جلد ہی عادتیں بدل جاتی ہیں۔

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 22nd, 2015, 1:08 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

جانتی ھوں کہ وہ خفا بھی نہیں
دل کسی طور مانتا بھی نہیں
کیا وفا و جفا کی بات کریں
درمیان اب تو کچھ رھا بھی نہیں
درد وہ بھی سہا ھے تیرے لیے
میری قسمت میں جو لکھا بھی نہیں
ھر تمنا سراب بنتی رھی
ان سرابوں کی انتہا بھی نہیں
ھاں چراغاں کی کیفیت تھی کبھی
اب تو پلکوں پہ اک دیا بھی نہیں
دل کو اب تک یقین آ نہ سکا
یوں نہیں ھے ، کہ وہ ملا بھی نہیں
وقت اتنا گزر چکا ھے حنؔا
جانے والے سے اب گلہ بھی نہیں

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 22nd, 2015, 11:14 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

جو نہ مل سکے وہی بے وفا
یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
جو کسی نظر سے عطا ہوئی
وہی روشنی ہے خیال میں
وہ نہ آ سکے رہوں منتظر
یہ خلش کہاں تھی وصال میں
میری جستجو کو خبر نہیں
نہ وہ دن رہے ،نہ وہ رات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
کرے پیار لب پہ گِلہ نہ ہو
یہ کِسی کِسی کا نصیب ہے
یہ کرم ہے اُس کا جفا نہیں
وہ جُدا بھی رہ کے قریب ہے
وہی آنکھ ہے میرے روبرو
اُسی ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
میرا نام تک جو نہ لے سکا
جو مجھے قرار نہ دے سکا
جِسے اختیار تو تھا مگر
مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
وہی شخص میری تلاش ہے
وہی درد میری حیات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 22nd, 2015, 11:20 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6651 times

تُم روٹھ جاوْ مجھ سے
ایسا کبھی نہ کرنا

میں اک نظر کو ترسوں
ایسا کبھی نہ کرنا

میں پوچھ پوچھ ہاروں
سو سو سوال کر کے

تُم کچھ جواب نہ دو
ایسا کبھی نہ کرنا

مجھ سے ہی مِل کے ہنسنا
مجھ سے ہی مِل کے رونا

مجھ سے بچھڑ کے جی لو
ایسا کبھی نہ کرنا

تُم چاند بن کے رہنا
میں دیکھتے رہوں ہر پل

کسی روز تُم نہ نِکلو
ایسا کبھِ نہ کرنا

تُم چلے جاوْ جب بھی
تو دیکھوں تُمہارا رستہ

تُم لوٹ کے نہ آوْ
ایسا کبھِ نہ کرنا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 359 posts ]  Go to page Previous  1, 2, 3, 4, 5, 6 ... 18  Next

All times are UTC + 5 hours


Related topics
 Topics   Author   Replies   Views   Last post 
There are no new unread posts for this topic. Poetry & Ghazals

jutt

1

33

December 8th, 2015, 8:39 pm

Shoukat Bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

Ateeque bagrani

0

70

May 25th, 2016, 5:41 pm

Ateeque bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

0

62

May 15th, 2016, 7:49 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

0

80

May 19th, 2016, 6:56 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

1

73

May 22nd, 2016, 11:04 pm

asif95 View the latest post

 


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone

News News Site map Site map SitemapIndex SitemapIndex RSS Feed RSS Feed Channel list Channel list
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO