WWW.PAKLIGHT-SHARING.COM

ASIA & PAKISTAN NO 1 DIGITAL SATELLITE NETWORK FORUM
It is currently February 28th, 2017, 3:44 am

All times are UTC + 5 hours



Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone


DISHTVHD,SD SUNHD,SD DAILOGE BIGTVHD,SD 85E 56E,URDU1,HBO ALL EUROPEN PACKAGE 100% FULL OK CALL,0301 8331640


PAK TIGER SUPER FAST SERVER CALL 0301 8001309 MALIK ASLAM 0301 7585880


DishTV SD&HD 95E_100E Sun DTH SD&HD 91E_93E Reliance TV SD&HD 91E Videocon SD&HD 88E Kontinent SD&HD 85E Dialog TV SD&HD 45E Hotbird 13eLOW RATE CALL ABBAS786 0301 8331640


ALL DTH RECHARGE AND RECHARGE INR AVALIBALE LOW PRICE CALL HAMAD 03439620377 03075401482



Post new topic Reply to topic  [ 359 posts ]  Go to page Previous  1, 2, 3, 4, 5 ... 18  Next
Author Message
PostPosted: November 18th, 2015, 6:19 pm 
Offline
Forum Lovers
Forum Lovers
User avatar

Joined: November 5th, 2015, 6:10 pm
Posts: 522
Has thanked: 4 times
Been thanked: 247 times

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone



مجھے یہ پسند ہے.

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone



_________________
ImageImage


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 18th, 2015, 6:37 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

اب کیا لکھیں ہم کاغذ پر
اب لکھنے کو کیا باقی ہے

اک دل تھا وہ ٹوٹ گیا
اب ٹوٹنے کو کیا باقی ہے

اک شخص کو ہم نے چاہا تھا
اک ریت پہ نقش بنایا تھا

وہ ریت تو کب کی بکھر گئی
وہ نقش کہاں اب باقی ہے

ہم جن کو اپنی نظموں کا
عنوان بنایا کرتے تھے

لفظوں بناکے تاج محل
کاغذ پر سجایا کرتے تھے

وہ ہم کو اکیلا چھوڑ گیا
سب رشتوں سے منہ موڑ گیا

اب رستے سارے سونے ہیں
وہ پیار کہاں اب باقی ہے

اب کیا لکھیں ہم کاغذ پر
اب لکھنے کو کیا باقی ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 18th, 2015, 6:39 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

مجھے اب بھی محبت ہے

تیرے قدموں کی آہٹ سے
تیری ہر مُسکراہٹ سے

تیری باتوں کی خوشبوں سے
تیری آنکھوں کے جادوں سے

تیری دل کش اداوْں سے
تیری قاتل جفاوْں سے

مجھے اب بھی محبت ہے

تیری راہوں میں رُکنے سے
تیری پلکوں کے جُھکنے سے

صحراوْ شام ہاتھوں پے
تیرا ہی نام لکھنے سے

تیرے طیش و عداوت سے
تیری بے جا شکایت سے

یہاں تک اے صنم میرے
تیری ہر اک عادت سے

مجھے اب بھی مُحبت ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 18th, 2015, 6:42 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

چلو پھر ڈھونڈ لایئں ہم
اُسی معصوم بچپن کو

اُنہیں معصوم خوشیوں کو
اُنہیں رنگین لمحوں کو

جہاں غم کا پتہ نہ تھا
جہاں دُکھ کی سمجھ نہ تھی

جہاں بس مُسکراہٹ تھی
بہاریں ہی بہاریں تھی

چلو پھر ڈھونڈ لایئں ہم
اُسی معصوم بچپن کو

کہ جب ساون برستا تھا
تو اُس کاغذ کی کشتی کو

بنانا اور ڈبو دینا
بہت اچھا سہ لگتا تھا

اور اِس دنیا کا ہر چہرہ
بہت سچا سہ لگتا تھا

چلو پھر ڈھونڈ لایئں ہم
اُسی معصوم بچپن کو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 7:41 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

یہاں پل پل جلنا پڑتا ہے
ہر رنگ میں ڈھلنا پڑتا ہے
ہر موڑپہ ٹھوکر لگتی ہے
ہر حال میں چلنا پڑتا ہے
ہر دِل کو سمجھنے کی خاطر
بس خود سے لڑنا پڑتا ہے
کبھی خود کو کھونا پڑتا ہے
کبھی چُپ کے رونا پڑتا ہے
کبھی نیند نا آئے پھولوں پہ
کانٹوں پہ بھی سونا پڑتا ہے
کبھی مر کے جینا پڑتا ہے
کبھی جی کے مرنا پڑتا ہے
کبھی تو خوشیاں لوٹ کے آئیں گی
اس آس پہ جینا پڑتا ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 9:54 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

اَب کس سے کہیں اور کون سُنے جو حال تمُھارے بعد ہُوا
اس دل کی جھیل سی آنکھوں میں اِک خواب بہت برباد ہُوا

یہ ہجر ہَوا بھی دُشمن ہے اس نام کے سارے رنگوں کی
وہ نام جو، میرے ہونٹوں پر خوشبو کی طرح آباد ہُوا

اِس شہر میں کتنے چہرے تھے، کُچھ یاد نہیں سب بھُول گئے
اِک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہُوا

وہ اپنی گاؤں کی گلیاں تھیں دل جن میں ناچتا گاتا تھا
اب اس سے فرق نہیں پڑتا ناشاد ہُوا یا شاد ہُوا

بے نام ستائش رہتی تھی ان گہری سانولی آنکھوں میں
ایسا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا دل اب جتنا بے داد ہُوا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 10:13 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

کبھی مہربان تھا تو کبھی انجان تھا
میرا وہم تھا یا وہ میرا گُمان تھا

دے کر زخم وہ مرہم رکھتا تھا
بن رہا تھا یا واقعی وہ اتنا نادان تھا

مجھ سے بچھڑ گیا تھا وہ اک رات
وہ شخص جو کل تک میری پہچان تھا

اے کاش کہ وہ بن جاتا ہمارا ہمدم
کتنا دل کو اِس بات کا ارمان تھا

خُدا کو چاہتے اتنا تو کچھ مِل بھی جاتا
ہم نے چاہا جسکو افسوس وہ اِک انسان تھا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 10:33 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

اس موڑ سے شروع کریں آ پھر سے زندگی
ہر شے جہاں حسین تھی ہم تم تھے اجنبی

لے کر چلے تھے ہم جنہیں جنت کے خواب تھے
پھولوں کے خواب تھے وہ، محبت کے خواب تھے
لیکن کہاں ہے اُن میں ، وہ پہلی سی دلکشی


اس موڑ سے شروع کریں آ پھر سے زندگی


رہتے تھے ہم ،حسین خیالوں کی بھیڑ میں
الجھے ہوئے ہیں آج سوالوں کی بھیڑمیں
آنے لگی ہے یاد وہ محبت کی ہر گھڑی


اس موڑ سے شروع کریں آ پھر سے زندگی


شائد یہ وقت ہم سے کوئی چال چل گیا
رشتا وفا کا اور ہی رنگوں میں ڈھل گیا
اشکوں کی چاندنی سے تھی، بہتر وہ دھوپ ہی


اس موڑ سے شروع کریں آ پھر سے زندگی


اس موڑ سے شروع کریں آ پھر سے زندگی
ہر شے جہاں حسین تھی ہم تم تھے اجنبی

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 10:35 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

بچھڑنا ہے تو خوشی سے بچھڑو
سوال کیسے ، جواب چھوڑو

کسے ملی ہیں جہاں کی خوشیاں
ملے ہیں کس کو عذاب چھوڑو

نئے سفر پر جو چل پڑے ہو
مجھے خبر ہے کہ خوش بڑے ہو

ہے کون اُجڑا تمہارے پیچھے
یا کس کے ٹوٹے ہیں خواب چھوڑو

محبتوں کے تمام وعدے
نبھائے کس نے بُھلائے کس نے

تمہیں پشیمانی ہوگی جاناں
جو میری مانو حساب چھوڑو

ملے ہو مُدت کے بعد جاناں
تو کیسا شکوہ گلہ بھی کیسا

تمہیں ملا ہے سکون کتنا
ہوا میں کتنا خراب چھوڑو

دُکھی دلوں کی پُکار سُن لو
بنا لو مُحسن عمل ، یہ اپنا

ہے اس میں تم کو گناہ کتنا
ملے گا کتنا ثواب چھوڑو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 10:37 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

چلو اک اور دنیا میں
تمہارے ساتھ چلتے ہیں

جہاں حالات کچھ بھی ہوں
مگر ہم ساتھ رہتے ہوں

جہاں موسم کوئی بھی ہو
جُدائی کا نہ ہو

لیکن

چاند بھی تم ہو
جہاں سورج ہوا روشنی
خوشبو کا رنگ تم سے ہو

جہاں پر دل دھڑکنے کا
ہر اک احساس تم سے ہو

جہاں پر میرے جینے کی ساری
" آس " تم سے ہو

چلو اک اور دنیا میں
تمہارے ساتھ چلتے ہیں

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 10:38 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

اثر دل پر کرے شکوہ
شکایت ہو تو ایسی ہو

گلے لگ کر کوئی روئے
ندامت ہو تو ایسی ہو

یہی محسوس ہو جیسے
کئیں صدیاں گُزاری ہیں

فقط اک پل کی دوری میں
اذیت ہو تو ایسی ہو

مجھے کانٹا چُبھے اور
اُس کی آنکھوں سے لہو ٹپکے

تعلق ہو تو ایسا ہو
محبت ہو تو ایسی ہو

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 19th, 2015, 10:42 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

کیا ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﺩﺭﺩ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ
ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﻣﺤﺒت ﻣﯿﮟ
ﺷﺪﺗﯿﮟ ﻣﮩﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺩﺭﺩ ﺑﮍﮬﺘﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﮐﯿﺎ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﺧﻮﺍﺏ ﺍﻭﺭ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ
ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﮭﮯ ﮨﻮﮞ
ﺧﻮﺍﺏ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﮐﯿﺎ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﺁﻧﺴﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ
ﮨﺠﺮ ﮐﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺟﺐ
ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ سے ﻟﮑﮭﯽ ﮨﻮ
ﺑﺎﺭﺷﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﺘﯿﮟ
ﮐﯿﺎ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻨﺰﻝ ﺳﮯ
ﺩﻝ ﺳﮯ ﮔﺮ ﻧﮧ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﮞ
لاکھ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺑﺪﻟﯿﮟ
ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯿﮟ
ﮐﯿﺎ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﻟﻔﻆ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮔُﻢ ﺍﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮتا
ﻟﻔﻆ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟُﮍﺗﮯ
ﮐﯿﺎ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﺩﻝ ﺳﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﮐﺎ
ﻻﮐھ ﺭﻭﮐﻨﺎ ﭼﺎﮨﻮﮞ
ﺩﻝ ﮐﻮ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﺎﮨﺖ ﺳﮯ
ﺩﻝ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﺘﺎ
ﮐﯿﺎ ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ
ﻣﻮﺕ ، ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ
ﺩﻝ ﺳﮯ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ
ﺩﮬﮍﮐﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﺎﻧﺴﻮﮞ ﮐﺎ
ﻣﺠھ ﺳﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﺎ
ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ
ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺳﮯ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﺎ
ﮐﭽھ ﺳﻤﺠھ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ
ﺿﺒﻂ ﺁﺧﺮﯼ ﺣﺪ ﺗﮏ ﺁﺯﻣﺎﮰ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺴﮯ ﺭﺷﺘﻮﮞ ﮐﻮ
ﮨﻢ ﻧﺒﮭﺎﮰ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
کیا ﻋﺠﯿﺐ ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 9:49 am 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

جدائی دینے والے
تم سے اُمیدِ وفا کیسی

تعلق ٹوٹ جائیں جب
محبت روٹھ جائے جب

تو پھر رسمِ دُعا کیسی
مِلن کی اِلتجا کیسی

بھنور میں ڈولتی کشتی پہ ساحل کی تمنا کیا
اُکھڑتے سانس ہوں تو زندگی کی آرزو بھی کیا
جو منزل کھو چُکی ہو اُس کی پھر سے جُستجو بھی کیا

مگر دل نے تمہیں کس واسطے سے یاد رکھا ہے
تمہیں کیوں شاعری میں آج تک آباد رکھا ہے

ابھی تک میں نے کیوں خود کو بہت برباد رکھا ہے
ہوا کے دوش پر کیوں نغمہِ فریاد رکھا ہے

جُدائی دینے والے آشنائی کی قسم تم کو
تمہاری بیوفائی کج ادائی کی قسم تم کو

مجھے اِتنا بتا دینا

وفا کی چاہتوں کی مشعلیں کیسے بُجھاتے ہیں
محبت کے نشاں دل سے کیسے مٹاتے ہیں

بُھلانا ہو جن ہیں اُن کو بھلا کیسے بُھلاتے ہیں

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 9:50 am 
Offline
-=Computer Expert=-
-=Computer Expert=-
User avatar

Joined: October 26th, 2015, 6:28 pm
Posts: 1286
Location: """ SarGodha """ Chak No 50 S.B """
Has thanked: 567 times
Been thanked: 501 times

;';';th;'';' ';';GO;';';';'

_________________
Image


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 10:17 am 
Offline
Forum Lovers
Forum Lovers
User avatar

Joined: November 5th, 2015, 6:10 pm
Posts: 522
Has thanked: 4 times
Been thanked: 247 times

i like it

_________________
ImageImage


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 4:34 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

اِس کا سوچا بھی نہ تھا اب کے جو تنہا گزری
وہ قیامت ہی غنیمت تھی جو یکجا گزری

آ گلے تجھ کو لگا لوں میرے پیارے دشمن
اک مری بات نہیں تجھ پہ بھی کیا کیا گزری

میں تو صحرا کی تپش، تشنہ لبی بھول گیا
جو مرے ہم نفسوں پر لب ِدریا گزری

آج کیا دیکھ کے بھر آئی ہیں تیری آنکھیں
ہم پہ اے دوست یہ ساعت تو ہمیشہ گزری

میری تنہا سفری میرا مقدر تھی فراز
ورنہ اس شہر ِتمنا سے تو دنیا گزری

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 6:41 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے
جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے
ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن
مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے
دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے
جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے
یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز
میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 6:44 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

سَر طاق جاں نہ چراغ ہے
پس بام شب نہ سحر کوئی
عجب ایک عرصہ درد ہے
نہ گمان ہے نہ خبر کوئی

نہیں اب تو کوئی ملال بھی
کسی واپسی کا خیال بھی
غم بیکسی نے مٹا دیا
میرے دِل میں تھا بھی اگر کوئی

تجھے کیا خبر ہے كہ رات بھر
تجھے دیکھ پانے کو اک نظر
رہا ساتھ چاند كے منتظر
تیری کھڑکیوں سے اُدھر کوئی

سَر شاخ جاں تیرے نام کا
عجب ایک تازہ گلاب تھا
جسے آندھیوں سے خطر نہ تھا
جسے تھا خزاں کا نہ ڈر کوئی

تیری بے رخی كے دیار میں
گھنی تیرگی كے حصار میں
جلے کس طرح سے چراغ جاں
کرے کس طرف کو سفر کوئی

کٹے وقت چاہے عذاب میں
کسی خواب میں یا سراب میں
جو نظر سے دور نکل گیا
اسے یاد کرتا ہے ہر کوئی

سر بزم جتنے چراغ تھے
وہ تمام رمز شناس تھے
تیری چشم خوش كے لحاظ سے
نہیں بولتا تھا مگر کوئی

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 6:49 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

دل کے سنسان جزیروں کی خبر لائے گا
درد پہلو سے جدا ہو کے کہاں جائے گا
کون ہوتا ہے کسی کا شبِ تنہائی میں
غمِ فرقت ہی غمِ عشق کو بہلائے گا
چاند کے پہلو میں دم سادھ کے روتی ہے کرن
آج تاروں فُسوں خاک نظر آئے گا
راکھ میں آگ بھی ہے غمِ محرومی کی
راکھ ہو کر بھی یہ شعلہ ہمیں سلگائے گا
وقت خاموش ہے رُوٹھے ہوئے یاروں کی طرح
کون لو دیتے ہوئے زخموں کو سہلائے گا
دھوپ کو دیکھ کے اس جسم پہ پڑتی ہے چمک
چھاؤں دیکھیں گے تو اس زلف کا دھیان آئے گا
زندگی چل کہ زرا موت کا دم خم دیکھیں
ورنہ یہ جذبہ لحد تک ہمیں لے جائے گا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
PostPosted: November 20th, 2015, 6:59 pm 
Offline
Site Admin
Site Admin
User avatar

Joined: May 23rd, 2015, 7:38 pm
Posts: 9076
Has thanked: 639 times
Been thanked: 6648 times

چلو اب ٹھان لیتی ہوں
تمہیں آواز نہ دوں گی
پکاروں گی تمہیں نہ اب
تمہیں جانا ہے تو جاؤ
کہ میں آواز نہ دوں گی
تمہیں اپنی وفائوں سے
کوئی آزار نہ دوں گی
جو آئے خواب میں بھی تم
تو میں نظریں چرا لوں گی
تمہاری یاد سے بھی اب
دامن کو چھڑا لوں گی
کہ جو بنجر زمینوں پر
کھلے تھے پھول چاہت کے
تھپیڑے سہہ نہ پائے وہ
گرم تپتی ہوائوں کے
جفائوں کے
بنے وہ رزق مٹی کا
محبت کے تعاقب میں
بالائے طاق رکھ دی تھی
انا اپنی_خودی اپنی
مجھے یہ خوش گمانی تھی
کہ تم میری صدائوں پر
کسی لمحہ تو پلٹو گے
کسی پل! مڑ کے دیکھو گے
بالآخر! لوٹ آؤ گے
مگر کچھ اس طرح تم نے ہنر سیکھا
نظر انداز کرنے کا
مجھے مایوس کرنے کا
میری تحقیر کرنے کا
میری تذلیل کرنے کا
اور
مگر چھوڑو بھی
جانے دو
میری اجڑی ہوئی قسمت میں
چاہت ہی نہیں شاید
فقط اتنا بتادو کہ
محبت 'ہم' نے کی تھی ناں
تو جھیلی کیوں! فقط ' میں' نے
ہجر کاٹا_ فقط 'میں' نے
دعائیں کیں_ فقط 'میں' نے
وفائیں کیں_ فقط 'میں' نے
صدائیں دیں_ فقط 'میں' نے
تو اب اپنی ہی جانب سے
اسی 'یکطرفہ رشتے' کو
میں کہہ دوں 'الوداع' تو کیا
تمہاری دسترس میں ہے
میری اس آخری آواز کا کچھ مان رکھ لینا
یا تم
حسبِ روایت پھر میری تحقیر کر دینا

_________________
SoKhey Paton Ki Tarh BikHrey Hain
Hum To.....
Kisi Ne Sametta To Bhe Sirf Jalaney
K Liye.....


Top
 Profile  
 
Display posts from previous:  Sort by  
Post new topic Reply to topic  [ 359 posts ]  Go to page Previous  1, 2, 3, 4, 5 ... 18  Next

All times are UTC + 5 hours


Related topics
 Topics   Author   Replies   Views   Last post 
There are no new unread posts for this topic. Poetry & Ghazals

jutt

1

31

December 8th, 2015, 8:39 pm

Shoukat Bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

Ateeque bagrani

0

68

May 25th, 2016, 5:41 pm

Ateeque bagrani View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

1

72

May 22nd, 2016, 11:04 pm

asif95 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

0

60

May 15th, 2016, 7:49 am

tanweer786 View the latest post

There are no new unread posts for this topic. loving poetry

tanweer786

0

78

May 19th, 2016, 6:56 am

tanweer786 View the latest post

 


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest


You cannot post new topics in this forum
You cannot reply to topics in this forum
You cannot edit your posts in this forum
You cannot delete your posts in this forum

Search for:
Jump to:  
cron

Advertisements

Telecom Updates

telecom news

jazz

Zong

Telenor

Ufone

News News Site map Site map SitemapIndex SitemapIndex RSS Feed RSS Feed Channel list Channel list
Powered by phpBB® Forum Software © phpBB Group

phpBB SEO